ترکیہ کے مواصلات کے ڈائریکٹر آلتن نے عالمی جیوپولیٹکس میں توانائی کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے استنبول انرجی فورم میں اپنے خطاب میں کہا، “آج توانائی عالمی جیوپولیٹیکل مقابلے میں سب سے اہم عناصر میں سے ایک ہے۔”
توانائی کے وسائل پر قابو پانا عالمی طاقت کے لیے جدوجہد میں ایک مرکزی عنصر ہے۔
اگر ہم ماضی پر نظر ڈالیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ جدید دنیا کی تاریخ دراصل استعماری تاریخ ہے، جس میں غیر مغربی دنیا کے وسائل اور توانائی کے ذخائر کا استحصال مغرب نے کیا۔ اس استحصالی پالیسی کے خلاف، جو عالمی ناانصافی کی جڑ ہے، ترکیہ ہمارے صدر کی قیادت میں نہ صرف ایک منصفانہ دنیا کے لیے آواز اٹھا رہا ہے بلکہ توانائی کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری کے ذریعے عالمی انصاف اور آزادی کے لیے لڑ رہا ہے،”