71
ترک مسلح افواج نے شمالی عراق کے غارہ علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 3 دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہماری جدوجہد بلا روک ٹوک جاری ہے اور ہم غیر معمولی، تیز اور مسلسل آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کو اس کی جڑ سے ختم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔