116
کرویشیا نے قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ترکیہ کے بائراکتار ٹی بی 2 ڈرونز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ 95 ملین کے اس معاہدے میں جدید کیمروں سے لیس چھ ڈرونز، اسلحہ، کنٹرول سسٹم، تربیتی سہولیات، اور 4,000 گھنٹوں کی پرواز کے لیے اسپئر پارٹس شامل ہیں۔ معاہدے کے تحت ترک ماہرین دو سال تک کرویشیا میں تعینات رہیں گے، جبکہ کرویشیائی عملے کو ترکیہ میں مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام کرویشیا کی نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا۔