امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر مائیک والز کا انتخاب کیا ہے، جو ایک سینئر فوجی افسر اور ایوان نمائندگان کے رکن ہیں۔ والز نے افغانستان، مشرق وسطی اور افریقا میں خدمات انجام دیں اور نیشنل گارڈز میں کرنل کے طور پر بھی کام کیا۔قومی سلامتی کا مشیر صدر کی جانب سے منتخب ہوتا ہے اور سینیٹ کی توثیق کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطہ کاری اور صدر کو پالیسیوں پر عمل درآمد کی نگرانی فراہم کرتا ہے۔
والز نے 2018 میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی اور مسلح افواج کی کمیٹی کے سربراہ بنے۔ انہوں نے یوکرین کی جنگ کے دوران بائیڈن انتظامیہ سے روس کے خلاف مزید اسلحہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔