استنبول میں اتوار کو ترکیہ-سعودی کاروباری فورم کا انعقاد کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ فورم ترکیہ کی وزارت خارجہ اقتصادی تعلقات بورڈ (DEIK) کی جانب سے منعقد کیا گیا، جہاں اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے مستقبل میں تعاون کی پیشکش کی۔
سعودی عرب کے وزیر تجارت مجید بن عبداللہ القصابی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کی مصنوعات کی اہمیت پر زور دیا۔اُنھوں کہا کے سعودی عرب کا وژن 2030 ترک کاروباروں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔
ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے بتایا کہ اس سال باہمی تجارت کی مقدار 8 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، اور 2025 تک 10 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مستقل عزم کے نتیجے میں اقتصادی و دفاعی تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔ فورم میں صرف باتیں نہیں ہوئیں، بلکہ نئے تعاون کے لیے ٹھوس معاہدے بھی کیے گئے۔ جبکہ سعودی عرب کی اصلاحات ترکش سرمایہ کاروں کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہیں۔
ترکیہ کے ٹھیکیداروں نے سعودی عرب میں 2023 میں تعمیراتی بولیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، 2.3 بلین ڈالر کے معاہدے حاصل کیے ہیں اور توقع ہے کہ یہ رقم سال کے آخر تک 3 بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔
استنبول میں ترک-سعودی کاروباری فورم کا انعقاد، اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ۔
84