142
وزیر تجارت عمر بولات نے اعلان کیا کہ “اکتوبر میں ہم نے جمہوریہ کی تاریخ میں اکتوبر کی سب سے زیادہ برآمدات کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔” انہوں نے انطالیہ میں اکتوبر کے غیر ملکی تجارتی اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس ماہ برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 3.6 فیصد اضافے سے 23.6 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
بولات نے کہا کہ اکتوبر کے اس ریکارڈ کے ساتھ، ہم نے پچھلے 15 میں سے 10 مہینوں میں ماہانہ برآمدات کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ 2024 کے پہلے 10 مہینوں میں برآمدات میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ 216.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔