امریکی ترک سوسائٹی کی تقریب جو نیو یارک کے سیپریانی اسٹریٹ منعقد ہوئی، اس میں ترک سینما اور ٹیلی ویژن کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا جس سے ترکیہ اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ ملا۔ اس ایونٹ میں معروف شخصیات کو نوازا گیا، جن میں اداکار اور پروڈیوسر شامل تھے یہ تقریب ترک فلموں اور سیریز کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کو اجاگر کرتی ہے، اس میں تفریح اور ثقافتی دنیا میں فلمی دنیا کے لوگوں کی کاوشِ کو سراہتی ہے۔یہ تقریب فخر، شناخت، اور ان لوگوں کی کامیابیوں کا جشن تھی جو ترکیہ کے سینمائی ورثے کو عالمی سطح پر تشکیل دے رہے ہیں۔ اس سال کے ایونٹ نے نہ صرف انفرادی ٹیلنٹس کو تسلیم کیا بلکہ دونوں قوموں کے درمیان تعاون کے جذبے کو بھی نمایاں کیا، جو آج کی دنیا میں ثقافتی تعلقات کی اہمیت کو تقویت دیتا ہے۔
امریکی ترک سوسائٹی کا ترک سینما اور ٹیلی ویژن کی کامیابی پر تقریب کا انعقاد اور فنکاروں کی پذیرائی۔
102