ترکیہ کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر پاکستان بھر میں محبت اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ لاہور میں مینار پاکستان کو سرخ و سفید روشنیوں سے سجایا گیا، جہاں شہریوں نے ترک پرچم میں لپٹے مینار پاکستان کے نظارے سے لطف اٹھایا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
کراچی میں بھی پریس کلب چورنگی اور ترک کونسل خانے کو پاکستانی اور ترکیہ کے جھنڈوں اور روشنیوں سے سجایا گیا، جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ترک کونسل جنرل نے بھی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی۔
پاکستان بھر میں ان تقریبات کے ذریعے عوام نے برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کیا اور ترک عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دی