ترکیہ کے 2024-2025 کے تعلیمی سال میں 17 لاکھ 40 ہزار طلباء میں سے تقریباً 3 لاکھ 94 ہزار نے استنبول کو اپنی تعلیم کے لیے منتخب کیا، جو اسے ایک ممتاز تعلیمی مرکز بناتا ہے۔ استنبول میں 60 جامعات شامل ہیں، جو طلباء کے لیے قومی و بین الاقوامی تقریبات، ثقافتی ورثے اور روزگار کے مواقع کی وجہ سے طلباء اولین کی ترجیح ہیں ۔ ان جامعات میں اس وقت 29,294 تعلیمی پروگرامز میں 16 لاکھ سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں۔ استنبول میں انڈرگریجویٹ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں 91.1 فیصد نشستیں بھر چکی ہیں۔ حالیہ برسوں میں ڈیجیٹلائزیشن، سائبر سیکیورٹی، بگ ڈیٹا، اور گیم ڈیزائن جیسے جدید شعبوں میں بھی نئے پروگرامز متعارف ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، سلطان محمد فاتح کے دور میں قائم ہونے والی استنبول یونیورسٹی ترکیہ کی پہلی یونیورسٹی ہے، جو آج بھی تعلیم کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
2024-2025 میں 3 لاکھ 94 ہزار طلباء کا استنبول کو تعلیمی مرکز کے طور پر انتخاب
97