ترکیہ میں اس سال زیتون کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے، جس کی مقدار 750,000 ٹن تک پہنچنے کی امید ہے، حالانکہ موسمیاتی بحران کی مشکلات کا سامنا ہے لیکن نیشنل اولیو اور زیتون آئل کونسل کے سربراہ مصطفیٰ تان نے بتایا کہ 750,000 ٹن ٹیبل زیتون کے ساتھ، ملک کو 2024-2025 سیزن کے لیے 475,000 ٹن زیتون کے تیل کی پیداوار کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خشک سالی کے باعث فی لیٹر تیل کے لیے 6 سے 7 کلو زیتون کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترکیہ نے زیتون کی اچھی پیداوار دیکھی، جب کہ اسپین شدید خشک سالی سے متاثر ہوا۔
مصطفیٰ تان نے مزید کہا، یہ نتائج حتمی نہیں ہیں، لیکن امید ہے کہ ترکیہ ایک بار پھر زیتون کی پیداوار میں دنیا بھر میں اپنا نام روشن کرے گا۔