صدر رجب طیب ایردوان نے روسی جمہوریہ تاتارستان میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد استنبول واپس آ کر ایک سیکیورٹی اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں، دارالحکومت انقرہ میں ترکش ایرو اسپیس انڈسٹریز جوائنٹ اسٹاک کمپنی (TUSAŞ) کے کیمپس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی تفصیلات پر غور کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، اور دہشت گردی سے پاک ترکیہ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ مزید برآں، سرحد پار “دہشت گرد اڈوں” کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، اور دہشت گردی سے پاک ترکیہ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ مزید برآں، سرحد پار “دہشت گرد اڈوں” کے قیام کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔