72
عراقی علاقائی کردی انتظامیہ کے وزیر اعظم مسرور برزانی نے کہا کہ ترکیہ ان کے خلاف نہیں، بلکہ دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ PKK مقامی لوگوں کو اپنے گاؤں اور کھیتوں میں جانے کی اجازت نہیں دیتی اور ان سے فدیہ لیتی ہے۔ “ہم نے حکومت کی حیثیت سے جنگ کو مزید بڑھنے سے روکا ہے۔ اگر ہم اس معاملے کو PKK کے لیے چھوڑ دیتے، تو یہ جنگ کو دحوک، زاخو اور دیگر شہروں تک پھیلا دیتی۔