98
وفاقی حکومت نے اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری کا اعلان 15 دن بعد کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مغوی کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیرکورٹ کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی۔
مغوی شاعر کی اہلیہ عروج زینب نے ایمان مزاری کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔