لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔
انہوں نے قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے آج 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے اور پاکستانی قوم آج بھی نواز شریف کے جرأت مندانہ فیصلوں کی معترف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا ہے، اور نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کریں گے۔