زیلنسکی کا یوکرین کی حمایت پر آذربائیجان سے اظہار تشکر
باکو( تر کیہ خبر)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ملک کی حمایت کرنے پر آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ ارجنٹائن، آسٹریا، آذربائیجان، بیلجیم، بلغاریہ، کینیڈا، کروشیا، یورپی کونسل، چیکیا، ایکواڈور، یورپی یونین سمیت متعدد ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یوکرین کو عالمی توجہ کا مرکز بنائے رکھا۔انہوں نے کہا کہ حمایت کا ہر اظہار اہمیت رکھتا ہے۔ زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کی آزادی کی بحالی کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف ممالک کی جانب سے یوکرین اور اس کے عوام کو یاد رکھنا قابلِ قدر ہے۔یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین عالمی سطح پر توجہ برقرار رکھنے اور مشکل وقت میں اظہارِ یکجہتی کرنے والے تمام ممالک کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔