باکو میں عالمی شہری فورم مکمل ہونے کے قریب
باکو( ترکیہ خبر)باکو میں جاری عالمی شہری ترقی فورم کے 13ویں اجلاس کا تیسرا دن اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔یہ فورم “سب کے لیے رہائش: محفوظ اور پائیدار شہر اور رہائشی بستیاں” کے موضوع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک سے ہزاروں مندوبین اور ماہرین شریک ہیں۔فورم کا مقصد شہری ترقی، رہائش کے جدید ماڈلز اور پائیدار شہری منصوبہ بندی پر عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔دوسری جانب آذر تاج کے فوٹوگرافرز نے فورم سے متعلق ایک نیا تصویری رپورٹ بھی جاری کیا ہے، جس میں ایونٹ کی مختلف سرگرمیوں اور مناظر کو دکھایا گیا ہے۔