ایران کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال غیر یقینی ہے:وائٹ ہاؤس

1 ہفتے قبل
ایران کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال غیر یقینی ہے:وائٹ ہاؤس

واشنگٹن:( مانیٹر نگ ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی صورتحال غیر واضح اور غیر یقینی ہے۔کیرولین لیوٹ نے واضح کیا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکا میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملاقات کی خبریں حتمی نہ سمجھی جائیں جب تک وائٹ ہاؤس باضابطہ اعلان نہیں کرتا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ممکنہ مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ دونوں فریق کسی معاہدے کی جانب اہم پیش رفت کے قریب ہیں۔