دریائے چناب میں پانی کی کمی، پاکستان کی بھارت سے وضاحت طلب

دریائے چناب میں پانی کی کمی، پاکستان کی بھارت سے وضاحت طلب

اسلام آباد( ترکیہ خبر) دریائے چناب میں پانی کی آمد میں نمایاں کمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی کمی سندھ طاس معاہدہ کی شقوں کے برعکس ہے، اور اس حوالے سے بھارت کی جانب سے ممکنہ خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اچانک کمی کی تفصیلات طلب کی ہیں اور اس غیر معمولی صورتحال کی وضاحت مانگی ہے۔واضح رہے کہ واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 ہزار 900 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح کم ہو کر 9 ہزار کیوسک رہ گئی۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.