لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی میری ٹائم ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ آبی راستوں میں خطرے کی سطح بدستور انتہائی سنگین ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور بحیرہ عرب کے علاقوں میں بحری ٹریفک میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ ان اہم راستوں پر بحری قزاقی کا خطرہ بھی شدید سطح پر برقرار ہے۔ایجنسی کے مطابق اپریل کے آخر اور مئی کے آغاز کے دوران چند تجارتی جہازوں کو قبضے میں لیا گیا، جن میں سے بعض اب بھی حراست میں ہیں۔ ایک آئل ٹینکر کو یمن کے ساحل کے قریب روکے جانے کے بعد نامعلوم سمت میں لے جایا گیا، جس کی موجودہ صورتحال کی تصدیق نہیں ہو سکی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ خطے میں بارودی سرنگوں کے خطرات اور سیٹلائٹ نیویگیشن نظام میں مداخلت کے واقعات بھی جاری ہیں، جس سے بحری نقل و حرکت مزید متاثر ہو رہی ہے۔باب المندب اور خلیج عدن کے قریبی علاقوں میں تجارتی بحری سرگرمی نسبتاً مستحکم ہے، تاہم اس کے باوجود سکیورٹی خدشات اور دھمکیوں کا سلسلہ برقرار ہے۔
آبنائے ہرمز میں خطرے کی انتہائی بلند سطح برقرار، بحری سلامتی پر تشویش
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں