واشنگٹن/تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کارروائی کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔جے ڈی وینس سے سوال کیا گیا کہ کیا مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ زخمی ہیں۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا چہرہ متاثر ہوا اور وہ منظر عام پر نہیں آئے۔دوسری جانب ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر معمولی زخمی ہوئے تھے لیکن اب بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور عوام کے سامنے سرگرم ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہے:امریکی نائب صدر کا دعویٰ
3 ہفتے قبل