امریکا نے ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دو دنوں میں 5.6 ارب ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ استعمال کیا

3 ہفتے قبل
امریکا نے ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دو دنوں میں 5.6 ارب ڈالر مالیت کا جدید اسلحہ استعمال کیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کے ابتدائی دنوں میں بھاری مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پینٹاگون نے صرف ابتدائی دو دنوں میں تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی فوج نے مختصر مدت میں بڑی مقدار میں جدید اسلحہ استعمال کیا۔اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے، کیونکہ ان کے مطابق امریکی فوج اپنے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاروں کو تیزی سے استعمال کر رہی ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے پاس اہم جنگی ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔دوسری جانب امریکی فوج کے کمانڈ سینٹر سینٹکام کے مطابق اب تک ایران میں 5 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، اور حملوں کے دوران ایران کے 50 جنگی طیاروں کو تباہ یا نقصان پہنچا ہے۔