واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں کو بے جا حراست میں لینا بند کرے اور فوری طور پر امریکی شہریوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے یہ اقدامات نہیں کیے تو امریکا اضافی اقدامات کرے گا۔مارکو روبیو نے امریکی شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں اور جو لوگ ایران میں ہیں وہ فوری طور پر وہاں سے نکل آئیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل ایران کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور مذاکرات کے بارے میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ابھی وہ چیزیں مذاکرات میں فراہم نہیں کر رہا جن کا امریکا مطالبہ کر رہا ہے اور ایران میں رجیم کی تبدیلی کے لیے فوجی استعمال پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق بعض حالات میں فوج کا استعمال ممکن ہے اور بعض میں نہیں، اور ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مستقبل کے معاہدے کے لیے مزید مذاکرات کی ضرورت ہے۔
ایران غیر ملکی شہریوں کو بے جا حراست میں لینا بند کرے: امریکہ
1 ماہ قبل