واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کے لیے مزید 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں میرینز اور نیوی اہلکاروں کو خطے میں بھیجنے کا فیصلہ سینٹرل کمانڈ کی درخواست پر کیا ہے۔اخبار نے بتایا کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا جا رہا ہے، خصوصاً ایران کے آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات کے بعد۔رپورٹ کے مطابق تعینات کی جانے والی فورس کے ساتھ کئی جنگی بحری جہاز بھی مشرق وسطیٰ روانہ ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کے کئی ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کا اہم راستہ ہے، اور اس کی بندش عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہے۔
امریکا مشرق وسطیٰ میں 5 ہزار فوجی مزید تعینات کرے گا:امریکی اخبار
3 ہفتے قبل