واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت نے حالیہ پیش رفت میں چند ایرانی شہریوں کے گرین کارڈز اور ویزے منسوخ کر دیے ہیں، جسے اہم سفارتی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ان افراد کے خلاف کارروائی کی ہے جن کے روابط مبینہ طور پر ایرانی نظام سے جوڑے گئے تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے بعض کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے اور انہیں ملک بدر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد اب مستقل رہائش کے اہل نہیں رہے اور نہ ہی انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس اقدام کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس کے سفارتی اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
امریکا کا بڑا اقدام،ایرانی شہریوں کے گرین کارڈ منسوخ
22 گھنٹے قبل