امریکا نے ایران کے پانچ ہزار اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا: ٹر مپ

3 ہفتے قبل
امریکا نے ایران کے پانچ ہزار اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا: ٹر مپ

وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن ارکان کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف انتہائی سخت اور جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جو بھی نئی قیادت سامنے آئی اسے مار دیا گیا اور آئندہ آنے والی قیادت کو بھی مار دیا جائے گا۔اپنے خطاب میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اسرائیل مل کر ایران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا چکے ہیں۔ان کے مطابق ایرانی ڈرون اور میزائل صلاحیت کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایران کی پوری بحریہ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے ایران کے پانچ ہزار اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور ایرانی بحریہ کے 51 جنگی جہاز تباہ کر دیے گئے، جو اب سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پوچھا کہ ایرانی بحری جہازوں کو تحویل میں کیوں نہیں لیا گیا تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں ڈبونے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ دنیا اس وقت ایک مشکل ترین فوجی آپریشن “ایپک فیوری” دیکھ رہی ہے جو ان کے بقول آپریشن “مڈنائٹ ہیمر” سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔