واشنگٹن( ماینٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کے تیل کی ترسیل سے وابستہ نیٹ ورک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں، جن کے تحت متعدد افراد، کمپنیاں اور بحری جہاز نشانے پر آ گئے۔امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے عناصر ایک بااثر کاروباری شخصیت محمد حسین شمخانی سے منسلک نیٹ ورک کا حصہ ہیں، جو ایرانی قیادت سے قریبی تعلق رکھتے ہیں۔بیان کے مطابق یہ نیٹ ورک ایرانی تیل کی ترسیل اور اس سے جڑے معاملات میں سرگرم رہا ہے، جس کے باعث اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ انتظامیہ ایران کی غیر قانونی سمگلنگ اور شدت پسند گروہوں کی معاونت میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
امریکا کا ایران کے تیل نیٹ ورک پر بڑا وار، متعدد افراد اور بحری جہاز پابندیوں کی زد میں آ گئے
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں