امریکا نے ایران کو جنگ بندی کیلئے 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا

1 ہفتے قبل
امریکا نے ایران کو جنگ بندی کیلئے 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن اور تل ابیب کے ذرائع کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 15 نکاتی منصوبہ تیار کر کے تہران کو بھجوا دیا ہے، تاہم ابھی تک امریکا یا ایران کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔الجزیرہ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے والے حکام نے بتایا کہ اس منصوبے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے تین بڑے جوہری مراکز بند کرے اور یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر روک دے۔ علاوہ ازیں، ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو معطل کرے اور خطے میں اپنے حمایت یافتہ گروہوں کی مدد میں کمی لائے۔