امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

5 دن قبل
امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے سابق نائب صدر اور مادورو کی اتحادی ڈیلسی کے ساتھ قریبی رابطے قائم کیے ہیں۔ امریکی توانائی اور داخلہ سیکریٹریوں کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ وینزویلا کے دوروں پر بھیجا گیا، جہاں امریکا کے لیے وینزویلا سے تیل کی فروخت اور کان کنی کے شعبوں میں تبدیلیوں پر بات چیت کی گئی، تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔واضح رہے کہ مارچ میں امریکا نے ڈیلسی کو وینزویلا کے رہنما کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا، جس کے نتیجے میں امریکا میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور بیرون ملک وینزویلا کی ملکیت والی کمپنیوں کا کنٹرول حاصل کرنا ممکن ہوا۔ڈیلسی روڈریگز نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے اور مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔