واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کو کم کر رہی ہیں اور جہاز رانی و عالمی بحری سلامتی کو برقرار رکھنے کے اقدامات جاری ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر پیغام میں ایران کو خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھائی ہیں تو فوری طور پر انہیں ہٹایا جائے، ورنہ اسے شدید نتائج بھگتنا ہوں گے۔
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں، ٹرمپ
3 ہفتے قبل