امریکا نے آذربائیجان کیلئے پابندی سے استثنیٰ برقرار رکھا

امریکا نے آذربائیجان کیلئے پابندی سے استثنیٰ برقرار رکھا

 باکو( تر کیہ خبر) امریکی محکمہ خارجہ نے آذربائیجان کے حوالے سے فریڈم سپورٹ ایکٹ کی شق 907 کے تحت حاصل استثنیٰ میں توسیع سے امریکی کانگریس کو آگاہ کردیا۔10 اگست کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن امریکی کانگریس کے سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ دستاویز ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.