امریکا نے پاک افغان جنگ میں پاکستان کی حمایت کی تصدیق کر دی

1 ماہ قبل
امریکا نے پاک افغان جنگ میں پاکستان کی حمایت کی تصدیق کر دی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا افغان طالبان کے حملوں کے خلاف پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین اور عوام کے دفاع کا حق حاصل ہے۔امریکی نائب وزیرخارجہ نے پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے رابطہ کیا اور پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان حالیہ تنازع میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور علاقے میں امن کے لیے اقدامات کو دیکھ رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کر رہا ہے اور امریکا اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عظیم قیادت قرار دیا اور ان کے لیے گہرا احترام ظاہر کیا۔امریکی موقف کے مطابق پاکستان کی کوششیں اور دفاعی اقدامات افغان طالبان کے حملوں کے تناظر میں جائز اور ضروری ہیں، اور امریکا اس موقف کی حمایت جاری رکھے گا۔