امریکا کی یوکرین کو 2.1 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری

امریکا کی یوکرین کو 2.1 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے 500 پیٹریاٹ پی اے سی تھری میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دفاعی نظام کے یہ میزائل کینیڈا، جرمنی اور ناروے کی مالی معاونت کے علاوہ یورپی یونین کے یوکرین سپورٹ لون کے تحت فراہم کیے جانے والے فنڈز سے خریدے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ اتحادی ممالک کی مالی معاونت امریکی جے یو ایم پی سٹارٹ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کے باعث یوکرین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے رواں ہفتے کہا تھا کہ یوکرین اہم میزائلوں کی فراہمی کے لیے امریکی منظوری کا تقریباً ایک ماہ سے انتظار کر رہا ہے، جبکہ روس نے یوکرین کے توانائی کے نظام اور شہری تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔صدر زیلنسکی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل فضائی دفاعی میزائلوں کی فراہمی تیز کی جائے۔ ادھر امریکا کی جانب سے اتحادی ممالک کو بڑی تعداد میں ہتھیار فراہم کرنے اور ایران میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران اسلحے کے استعمال کے باعث اہم دفاعی میزائلوں کے ذخائر سے متعلق خدشات بھی سامنے آئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.