ترک وزیر خارجہ کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

ترک وزیر خارجہ کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

انقرہ ( تر کیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے جمعے کے روز امریکا میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کی افتتاحی نشست میں شرکت کی۔دو روزہ اجلاس کے موقع پر اٹلانٹا میں انہوں نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ارماناتھا ناصر اور جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی سے بھی ملاقاتیں کیں۔جاپانی ہم منصب سے ملاقات میں حاقان فیدان نے ترکیہ اور جاپان کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے اور تعاون کو نئے شعبوں تک وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق فیدان نے باہمی سرمایہ کاری بڑھانے اور تیسرے ممالک میں ترک اور جاپانی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.