بوسنیا میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ، ترکیہ کا اٹلی سے اظہارِ تعزیت
استنبول ( تر کیہ خبر) ترکیہ نے بوسنیا ہرزیگووینا میں یورپی یونین کے امن مشن ای یو فور التھیا سے وابستہ اطالوی فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی تربیتی پرواز کے ہیلی کاپٹر حادثے پر جمعے کے روز افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسے اس حادثے پر گہرا دکھ ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ترکیہ بھی یورپی یونین کے زیر قیادت اس امن مشن میں حصہ لے رہا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اس المناک حادثے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ اور اطالوی عوام سے دلی تعزیت کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔