باکو میں ADA اسکول کا سالانہ خزاں میلہ، 3 نئے مجسموں کی رونمائی
باکو ( تر کیہ خبر) ADA یونیورسٹی کے زیرِ انتظام ADA اسکول میں روایتی خزاں میلے ’’فصلِ بہاراں‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں حیدر علییف فاؤنڈیشن کی نائب صدر لیلیٰ علییوا سمیت سرکاری و حکومتی عہدیداروں، شراکت دار کمپنیوں کے نمائندوں اور عوام نے شرکت کی۔میلے کے موقع پر مجسمہ سازی کے سمپوزیم کے اختتام پر اسکول میں 3 نئے مجسموں کی رونمائی بھی کی گئی۔ان مجسموں کے تخلیق کار آذربائیجان کے مجسمہ ساز کامران اسدوف، مشفق حیدروف اور عمران مہدی یف ہیں۔منصوبے کا بنیادی مقصد طلبہ کو تخلیقی عمل میں شریک کرنا اور مجسموں کے ابتدائی خاکے تیار کرنے کے دوران ان کے خیالات اور تخیل کو فن پاروں میں شامل کرنا تھا۔