انقرہ میں ترک ریاستوں کی تنظیم کا 13واں سربراہی اجلاس منعقد
انقرہ ( تر کیہ خبر) ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) کے سربراہانِ مملکت کونسل کا 13واں سربراہی اجلاس انقرہ میں منعقد ہوا۔’’ترک صدی: زبان، فکر اور عمل میں اتحاد‘‘ کے عنوان سے ہونے والے اجلاس میں ترکیہ، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور تنظیم کے مبصر رکن شمالی قبرص کے صدور نے شرکت کی، جبکہ آذربائیجان کی نمائندگی وزیر خارجہ جیحون بایراموف نے کی۔اجلاس سے سب سے پہلے ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ تنظیم کی صدارت آذربائیجان سے سنبھال رہا ہے اور اس کا مقصد اب تک حاصل ہونے والے ادارہ جاتی تجربے کو نئی کامیابیوں میں تبدیل کرنا ہے۔اردوان نے کہا کہ وہ آنے والے دور کو ’’ترک صدی‘‘ قرار دیں گے۔بعد ازاں تنظیم کی موجودہ صدارت رکھنے والے آذربائیجان کی جانب سے وزیر خارجہ جیحون بایراموف نے خطاب کیا۔اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے آذربائیجان کی صدارت کے دوران تعاون پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا اور ترکیہ کے لیے آئندہ صدارتی مدت میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔