اردوان کی ترکمان صدر سے ملاقات، تجارت اور دفاعی تعاون بڑھانے پر زور
استنبول ( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے ترکمان ہم منصب سردار بردی محمدوف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی صنعت سمیت تمام شعبوں میں مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔یہ ملاقات انقرہ میں ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے 13ویں سربراہی اجلاس کے بعد ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اردوان نے ترک دنیا کے لیے ترکمانستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے تنظیم کے پلیٹ فارم کے تحت باہمی تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ترک صدر نے اپنے ہم منصب کو آئندہ ماہ انطالیہ میں ہونے والے کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔