مغربی عراق میں امریکی فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے 10 جنگجو ہلاک

1 ہفتے قبل
مغربی عراق میں امریکی فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے 10 جنگجو ہلاک

بغداد( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب سے مغربی عراق میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں ایران حمایت یافتہ گروپ الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو ہلاک اور 30 شدید زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملہ عراق کے صوبہ انبار میں الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا، جس میں کمانڈر سعد الباجی بھی شہید ہوئے۔الحشد الشعبی کو پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو اب عراق کی فوج کا باقاعدہ حصہ ہے، تاہم اس میں کچھ ایران نواز گروپ بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب پی ایم ایف کے اعلیٰ کمانڈرز کی میٹنگ جاری تھی، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔