بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کی دھمکی، اقوام متحدہ کو عالمی تجارت پر تشویش

بحیرہ احمر میں ناکہ بندی کی دھمکی، اقوام متحدہ کو عالمی تجارت پر تشویش

نیویارک( تر کیہ خبر) یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف بحیرہ احمر میں بحری راستوں کی بندش کی دھمکی باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر ایک انتہائی اہم عالمی بحری گزرگاہ ہے۔ دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے اثرات اور عالمی معیشت پر اس کے منفی نتائج کا سامنا کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر بحیرہ احمر میں بھی کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو اس کے نتیجے میں عالمی تجارت، بحری نقل و حمل اور بین الاقوامی معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.