سلامتی کونسل کا حوثی ملیشیا کی اسلحہ سازی روکنے کیلئے پابندیاں بڑھانے پر اتفاق

سلامتی کونسل کا حوثی ملیشیا کی اسلحہ سازی روکنے کیلئے پابندیاں بڑھانے پر اتفاق

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا کو ڈرون اور میزائل تیار کرنے میں استعمال ہونے والے پرزوں کی فراہمی روکنے اور اس کی عسکری صلاحیت محدود کرنے کے اقدامات پر اتفاق کرلیا ہے۔سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا سے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس پر عائد پابندیوں کی مدت 14 نومبر 2027 تک بڑھا دی ہے۔ کونسل نے سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔برطانوی مندوب نے اپنے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی کارروائیاں نہ صرف یمن بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں انسانی بحران بدستور سنگین ہے، جہاں 2 کروڑ 23 لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے، جبکہ حالیہ جھڑپوں اور لڑائی کے نتیجے میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.