حکیم جیفریز کا اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور

حکیم جیفریز کا اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے متوقع اسپیکر حکیم جیفریز نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔حکیم جیفریز کا کہنا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے، اسرائیل کی سلامتی کے تحفظ کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام بھی ناگزیر ہے، جہاں فلسطینی عوام کو عزت، وقار اور حق خودارادیت حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد آئندہ سال اسرائیل کو فراہم کی جانے والی امریکی فوجی امداد اور واشنگٹن کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیوں کا کانگریس میں سخت جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔حکیم جیفریز نے مغربی کنارے، غزہ اور اسرائیل کے لیے سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرنے والے معاہدے میں بھی نمایاں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ معاہدہ ستمبر 2028ء میں اپنی مدت مکمل کرلے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.