متحدہ عرب امارات میں تیل کی آلودگی ختم، راس الخیمہ اور شارجہ کے ساحل کھول دیے گئے

متحدہ عرب امارات میں تیل کی آلودگی ختم، راس الخیمہ اور شارجہ کے ساحل کھول دیے گئے

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کئی روز تک بند رکھنے کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے بعض ساحلی تفریحی مقامات عوام کے لیے دوبارہ کھول دیے ہیں۔اماراتی حکام کے مطابق راس الخیمہ کے 7 ساحلی مقامات پر عوام کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ شارجہ کے ساحلوں کو بھی تیل کے اخراج سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کے قریب ایک تیل بردار جہاز پر حملے کے نتیجے میں سمندر میں تیل پھیل گیا تھا، جس سے اماراتی ساحلی علاقے بھی متاثر ہوئے تھے۔حکام نے صحت سے متعلق خدشات اور ساحلوں سے تیل صاف کرنے کے پیش نظر 24 اکتوبر کو تمام ساحلی مقامات غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے تھے۔ تاہم صفائی اور آلودگی پر قابو پانے کے بعد اب بعض ساحلوں پر دوبارہ عوامی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.