یوکرینی بچوں کا وفد بحالی پروگرام کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا

یوکرینی بچوں کا وفد بحالی پروگرام کے لیے آذربائیجان پہنچ گیا

باکو( ترکیہ خبر)یوکرین کے مزید بچوں کا ایک گروپ بحالی پروگرام میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گیا ہے۔یوکرین میں آذربائیجان کے سفیر سیمور مردالیئیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ یوکرینی امدادی کارکنوں کے 30 بچوں کا نیا گروپ آذربائیجان کی جانب سے فراہم کیے گئے مکمل اخراجات پر مشتمل بحالی پروگرام کے تحت باکو پہنچا ہے، جہاں وہ آئندہ دو ہفتے گزاریں گے۔آذربائیجانی سفیر نے کہا کہ اب تک اس پروگرام سے یوکرین کے 662 بچے مستفید ہو چکے ہیں۔انہوں نے بچوں کو آذربائیجان میں خوش آمدید بھی کہا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.