برطانوی وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات، باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

برطانوی وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات، باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی ملاقات کے دوران دونوں کے درمیان خوشگوار رابطہ قائم ہوا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین، فاک لینڈ جزائر اور تجارتی معاملات سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔ملاقات کے بعد اینڈی برنہم نے کہا کہ امریکی صدر سے ابتدائی بات چیت مثبت رہی، امریکا کے ساتھ یہ تعلق برطانیہ کے لیے انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک اسے مزید مستحکم کریں گے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بحر ہند میں واقع برطانوی امریکی فوجی اڈے ڈیگو گارشیا سے متعلق برطانوی منصوبے پر دوبارہ تنقید کرتے ہوئے اسے انتہائی خراب معاہدہ قرار دیا۔برطانیہ نے گزشتہ برس چاگوس جزائر کی خودمختاری ماریشس کو منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی، تاہم ڈیگو گارشیا جزیرے اور وہاں قائم اہم فوجی اڈے کے لیے 99 سالہ لیز برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی تھی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.