سعودی عرب نے حوثی حملوں کے بعد تیل پائپ لائن بحال کردی
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کے باعث بند کی گئی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے خام تیل کی برآمدات بھی آج بحال کیے جانے کا امکان ہے۔رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے 13 ستمبر کو حوثیوں کے ڈرون حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بند کردی تھی، جبکہ ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی لوڈنگ بھی روک دی گئی تھی۔پائپ لائن کی بحالی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی عرب مذکورہ پائپ لائن کے ذریعے یومیہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل ینبع منتقل کر رہا تھا۔