گوتریس کا عالمی تقسیم پر اظہار تشویش، جنگیں ختم کرنے پر زور

گوتریس کا عالمی تقسیم پر اظہار تشویش، جنگیں ختم کرنے پر زور

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا میں بڑھتی ہوئی تقسیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا دو حصوں میں بٹتی جا رہی ہے، اس تقسیم سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ گزشتہ دہائی میں شروع ہونے والی جنگوں کے تباہ کن نتائج سامنے آئے، جبکہ کئی تنازعات بدستور جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگوں کے دوران بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، انسانی حقوق پامال ہوئے اور بھوک کو بھی بطور ہتھیار استعمال کیا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں، کیونکہ کسی بھی تنازع کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں۔انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.