امینہ اردوان کی نیویارک میں اقوام متحدہ اجلاس کی تقریبات میں شرکت
استنبول( تر کیہ خبر) ترک خاتونِ اول امینہ اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے لیے نیویارک کے دورے کے پہلے روز میں شرکت کی جانے والی تقریبات کی ویڈیو جاری کردی۔امینہ اردوان نے، جو اقوام متحدہ کے نمایاں شخصیات پر مشتمل صفر فضلہ مشاورتی بورڈ کی سربراہ بھی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ دنیا کو موسمیاتی بحران اور بچوں کو ڈیجیٹل دور کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سرحدوں سے بالاتر یکجہتی اور مستقبل کے حوالے سے مشترکہ ذمہ داری ضروری ہے۔ویڈیو میں نیویارک موسمیاتی ہفتے کی افتتاحی تقریب کے مناظر کے علاوہ ’’بچوں کے لیے محفوظ ڈیجیٹل نظام کی تشکیل، بین الاقوامی معیارات اور مشترکہ ذمہ داری کے فروغ‘‘ کے عنوان سے ہونے والی تقریب کے مناظر بھی شامل تھے۔ویڈیو میں ’’دوستی کے 100 سال: ترکیہ، امریکا‘‘ کے عنوان سے ہونے والی تقریب کے مناظر بھی دکھائے گئے، جس میں امینہ اردوان نے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ شرکت کی۔