آذربائیجان، پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔آذرتاج کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان اہم سیاسی روابط کو اجاگر کیا۔فریقین نے بین الاقوامی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔