آئی ایم ایف کا یوکرین کی آئندہ مالی ضروریات میں معاونت کا فیصلہ

آئی ایم ایف کا یوکرین کی آئندہ مالی ضروریات میں معاونت کا فیصلہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ نے یوکرین کو آئندہ مالی سال معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے درکار مالی وسائل کے حصول میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ادارہ آئندہ مالی سال یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے میں معاونت کرے گا۔روس کے ساتھ جنگ کے پانچویں سال میں داخل ہونے کے بعد یوکرین کو 2026ء اور 2027ء کے لیے مالی وسائل حاصل کرنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق ملک کو آئندہ سال تقریباً 52 ارب 60 کروڑ ڈالر کی عالمی مالی امداد درکار ہوگی۔زیلنسکی نے کہا کہ روس نہ صرف انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ کاروباری اور ریاستی نظام کو بھی زیادہ سے زیادہ متاثر کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی و مالی معاونت یوکرین کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ زیلنسکی نے آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ویڈیو بھی ٹیلی گرام پر جاری کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.