عمران خان کی دو بہنیں بھی 30 روز کیلئے نظر بند

عمران خان کی دو بہنیں بھی 30 روز کیلئے نظر بند

لاہور( تر کیہ خبر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بعد عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو بھی 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے احکامات پر پولیس کی سفارش کے بعد دونوں خواتین کو امن و امان میں خلل کے خدشے کے تحت تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے علیمہ خان کی رہائش گاہ پر کارروائی کرتے ہوئے عظمیٰ خان، نورین نیازی اور ان کے بھانجوں کو تحویل میں لیا اور انہیں بکتر بند گاڑی کے ذریعے منتقل کیا۔ بعد ازاں بچوں اور دیگر اہل خانہ کو رہا کر دیا گیا، جبکہ دونوں خواتین کو 30 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔اس سے قبل پولیس نے علیمہ خان کو اپر مال سے جم خانہ جاتے ہوئے گرفتار کرکے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا تھا۔ لٹن روڈ پولیس نے انہیں بھی تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا، جبکہ ان کی ذاتی گاڑی تھانے میں کھڑی کر دی گئی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.